- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے 2بچے زخمی ہوئے۔ سنجاوی اور گردنواح میں گذشتہ ایک ہفتے میں پاگل کتوں نے چار افراد کو کاٹ کر کے زخمی کردیا۔سول ہسپتال سنجاوی میں پاگل کتوں کی انجکشن اور علاج نہ ہونے سے زخمی ہونے والے افراد کو پرائیوٹ کلینک میں مہنگے داموں پر علاج کرنے پر مجبور ہے سنجاوی میں پاگل کتوں کے راج کی وجہ سے شہری سرے شام ہی گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں۔سنجاوی کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے پاگل کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کرنے اور ہسپتال میں پاگل کتوں کی انجکشن مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔