ڈپٹی کمشنرسکندرآباد کی بروقت کامیاب کاروائی،مغوی شخص پہاڑی علاقے سے بازیاب

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنرسکندرآباد کی بروقت کامیاب کاروائی،مغوی شخص پہاڑی علاقے سے بازیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان گدرکے علاقہ زبرسے علی اکبر نامی شخص کواغواکرکے لے گئے اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنرسکندرآبادڈاکٹر خدارحیم میروانی کی خصوصی ہدایت پرلیویزانتظامیہ ملزمان کی تلاش کردی سخت محاصرہ کی بدولت اغواکارمغوی شخص کوراجہ پاس گدرکے پہاڑوں میں چھوڑکرخوددشوارگزارعلاقے کافائدہ اٹھاکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم لیویزتمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی سخت کرکے ملزمان کی گرفتاری کی تلاش شروع کردی ہے، عوامی حلقوں نے بروقت کامیاب کاروائی کے ذریعے مغوی کوبازیاب کرانے پرڈپٹی کمشنرسکندرآبادڈاکٹرخدائے رحیم میروانی اورلیویزاہلکاران کی اقدامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ان کی کارکردگی کوسراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.