بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے، انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محسن بٹ
- Advertisement -
انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے اوران کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی دہشت گردی ، اغواءبرائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے کے واقعات لمحہ فکریہ تھے بلوچستان پولیس کی اعلیٰ معیار تربیت کے باعث ان چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی آج جوانوں کی تربیت کا سمارٹ ٹرن آﺅٹ اور اعلیٰ معیار دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اور ایک بہتر پولیس آفسر بننے کے لئے اچھے ٹریننگ کی سخت ضرورت ہو تی ہے حکومت بلوچستان نے مخدوش صورتحال کے باوجود محکمہ پولیس کی بہتری کے لئے فنڈز فراہم کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس کے ریکروٹس کی 88 ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پولیس کے 8 ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے 313 ریکروٹس پاس آﺅٹ ہوئے پاس آﺅٹ ہونیوالے ریکروٹس نے پی ٹی، جمناسٹک، جوڈو کراٹے ، انسداد دہشت گردی اور فائرنگ کا بھی عملی مظاہرہ کیا پاس آﺅٹ ہونیوالے ریکروٹس کا تعلق بلوچستان کانسٹیبلری سے ہے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی تربیت کا سمارٹ ٹرن آٹ اور تربیت کا اعلی معیار دیکھ کر خوشی ہوئی اچھا پولیس افسر بننے کے لئے بہترین ٹریننگ ضروری ہے میں دیکھ رہا ہوں آپ چیلنجز کا مقالہ کرنے کے لئے تیار ہیں دہشت گردی اغوا برائے تاوان بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات لمحہ فکریہ تھے بلوچستان پولیس کی تربیت کے اعلی معیار سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملی بلوچستان پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آپ نے دوران ڈیوٹی عوام کے تحفظ کے ساتھ انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہے بلوچستان پولیس نے نے اپنی عزت اور وقار کو برقرار رکھنا ہے اپنی صفائی کا خیال جوانوں نے خود رکھنا ہے بلوچستان حکومت نے ناگزیر حالات کے باوجود پولیس کو فنڈز فراہم کئے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں آئندہ سال یہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سینٹر سلیم لہڑی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس کے جوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں ہم 24 اکتوبر2016 کا سانحہ نہیں بھولے سانحہ پی ٹی سی اور دیگر واقعات میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کا خون رائیگا نہیں جائے گاپو لیس ٹریننگ سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے بلوچستان کے دیگر علاقوں سے تربیت کے لئے آنے والے جوانوں کے لئے صرف 1 ہی ہوسٹل ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رات کے وقت سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جوانوں کوہوسٹل تعلم کے ژصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں ہوسٹل کے لئے ایک ہیوی جنریٹر اور ایک ہوسٹل کی عمارت کی ضرورت ہے تقریب کے آخر میں آئی جی پولیس نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دیکھانے والے خضدار کے محمد یاسر،سبی کے عارف علی اور کوئٹہ کے اعظم خان کو تعارفی اسناد، شیلڈ اور نقد انعامات سے نواز۔