- Advertisement -
صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے عالمی یوم ایڈز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں آج کا دن ایڈز سے بہتر تحفظ اور عوام میں صحت مندانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے شعور اور آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منایا جاتا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایڈز ایک حو زی اور خطرناک بیماری ہے جس کے وائرس انسانی جسم کے خون میں شامل ہو کر مدافعاتی نظام کو ناکارہ کر دیتے ہیں تاحال انسان اس بیماری کے وائرس پر قابو نہیں پاسکا ہے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں روزانہ 6000 افراد ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں تقریبا دو لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہے جبکہ بلوچستان میں بھی اس بیماری سے متاثرہ افراد کے سز سامنے آ رہے ہیں جس پر ہم سب کومل کر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے اس بیماری کے پھیلاو کی بنیادی وجہ غیر اخلاقی طرز زندگی، غیر محفوظ آلا ت جراحی کا استعمال اور انتقال خون کے دوران احتیاطی تدابیر کا اختیار نہ کرنا ہے اس مرض سے بچاوکا بہترین طریقہ اور قابل عمل حل اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا ،محفوظ آلا ت جراحی کا استعمال ،محفوظ انتقال خون اور دیگر ایسے تمام آلہ ت کا محفوظ ہونا ضروری ہے جوہما ری زندگی کے استعمال میں آتے ہیں یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو موت کے کنارے لا کھڑا کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بچاو¿ کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔