بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 4افرادجاں بحق ہوگیا جبکہ قلعہ عبداللہ میں گھر یلو تنازعہ پر دو شیزہ نے خودکشی کر لی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بولان میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں مزدورسمیت2افراد جاںبحق ہوگیا ،قلعہ عبداللہ میں گھر یلو تنازعہ پر دو شیزہ نے خودکشی کر لی، بلوچستان کے ضلع تربت میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔دکی کے 2مقامی کوئلہ کام میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی باس کے میں دوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص سلیمان ولد حاجی سید محمد جاںبحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔قلعہ عبداللہ میں گھر یلو رنجش کی بناء(ز) بی بی نے زہر پی کر خودکشی کر لی لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا۔بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مزدور نور علی کو قتل کردیا جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،ضلعی انتظامیہ نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیامزیدکارروائی جاری ہے ۔بلوچستان کے ضلع تربت میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔گزشتہ روز تربت میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسی جاںبحق ہونے والی بچی میر جت برادری کے معزز اور ایڈوکیٹ عبدالرحمان میر جت کی کزن تھی گیس سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خانداد سے تین افراد جاںبحق ہوگے ہیں۔دکی کے علاقے ناصر آباد میں کوئلہ کانکن آپس میں لڑ پڑے پتھروں کے وار سے ایک مزدور رفیع اللہ ولد سید محمد قوم ہوتک سکنہ افغانستان ہلاک ہوگیا.پولیس کے مطابق لاش سول ہسپتال دکی منتقل کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرالی کی زد میں آنے سے ایک کان کن فیض اللہ ولد عثمان غنی قوم ہوتک سکنہ افغانستان شدید زخمی ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.