پرانی نایاب تاریخی گاڑیوں کی حفاظت کرنا ریلی کا مقصد

0

- Advertisement -


حب وینٹیج اینڈ کلاسلک کار کلب آف پاکستان کی آل پاکستان کار ریلی ، ریلی کا افتتاح باب بلوچستان حب سے ہوا جس کا افتتاح کمشنر قلات ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی نے کی ـ ریلی میں پرانے ماڈل کے نایاب کار شامل تھے جن میں قائد اعظم محمد علی جناح کے زیراستعمال گاڑی اور میاں نوازشریف کے پہلی بار بحیثیت وزیراعظم کے دور کی زیراستعمال گاڑی بھی شامل ہیں کار ریلی بلوچستان سے شروع ہوکر سندھ، پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے کے پی کے ، پشاور میں اختتام پزیر ہوگی وینٹیج اینڈ کلاسک کار کلب کے صدر محسن اکرام کا کہنا ہے کہ ریلی کا مقصد پرانی گاڑیوں کو ضائع کرنے کی بجائے استعمال میں لانا اور پرانی نایاب تاریخی گاڑیوں کی حفاظت کرنا اور اسپورٹس و مقابلوں کو فروغ دیناہے
حب(رپورٹ محبوب شاہوانی)

Leave A Reply

Your email address will not be published.