

- Advertisement -


حب آل پارٹیز کااجلاس، منشیات کے خلاف تحریک کو مزید فعال و منظم کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کو 20 دسمبرتک کا الٹی میٹم اگلے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر حب، ڈی ایس پی پولیس اور پولیس تھانوں کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ ـ آل پارٹیز لسبیلہ کا اجلاس زیر صدارت بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی صدر حنیف بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالمنان افغان ، شہری رضاکار کے بانی ومسلم لیگ ن کے رہنما اور کونسلر علی اصغر چھٹہ ،لاڈلانوید رند،اسرارحکیم زہری،محیب اللہ کاکڑ، کامران بلوچ اور دیگرسیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں لسبیلہ میں منشیات کےبڑھتے ہوئے اڈوں، امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کے تبادلے و نئی تعیناتی سے ہمیں کوئی سروکار نہیں لسبیلہ پولیس منشیات کا خاتمہ اور بڑے مگر مچھوں کی گرفتاری میں ناکام نظر آرہی ہے ہمارا مطالبہ منشیات کا خاتمہ ہے اجلاس میں انتظامیہ کو بیس دسمبرتک کا مہلت دیاگیا اگر بیس دسمبرتک منشیات کے اڈوں کا خاتمہ نہ کیاگیاتواسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی حب اور پولیس تھانوں کے سامنے دھرنا دیا جائیگاـ
حب(رپورٹ محبوب شاہوانی)