ڈیرہ مرادجمالی کے قریب مضرصحت کھانہ کھانے سے ایک ہی خاندان کے 9افراد کی حالت غیر ہوگئی

0

- Advertisement -

ڈیرہ مرادجمالی کے قریب مضرصحت کھانہ کھانے سے ایک ہی خاندان کے 9افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں سیول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اب ان کی حالت بہتر ہے پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کی حدود گوٹھ اسداللہ کھیازئی میں محمدعلی کھیازئی کے اہل خانہ نے گزشتہ شب کھانہ کھانے کے بعد ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی دست الٹیاں اور بہوشی طاری ہوگئی جس میں عبدالباسط ،محمدعمر،قربان علی ،با محمد،محمد یونس ،قادرداد ،بی بی حسنہ ،سائرہ بی بی اورگراں بخت شامل ہیں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا گیا جہاں ایم ایس ڈاکڑایا زجمالی اور ڈاکڑ حمل مری کی نگرانی میں متاثرہ مریضوں کو طبعی امداد دی گئی اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے مید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.