حکومت نے 100 دن میں یوٹرن اور دھوکہ دیہی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، سینیٹر عثمان کاکڑ

0

- Advertisement -

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے اسٹیبلشمنٹ نے غیر جمہوری حکومت کو عوام پر مسلط کر کے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا 100 دن میں یوٹرن اور دھوکہ دیہی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا پشتونخواملی عوامی پارٹی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیںصوبے میں حکومت نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی حکومت ہے ان کا اختیار نہیں اور جس نے حکومت حوالے کیا ہے تمام تر اختیارات ان کے پاس ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ملک میں غیر جمہوری اور آمرانہ نظام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا وفاقی حکومت نے 100 دن کو مہنگائی، یوٹرن اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں حقیقی نمائندوںکو موقع نہیں دیا گیا عوام پر ان لو گوں کو مسلط کیا گیا جن کا عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ملک میں اصل اختیار عوام کے پاس نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا پارلیمنٹ کو مضبوط کئے بغیرہم کبھی بھی جمہوریت کو مضبوط نہیں کر سکتے انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگ نہیں آئے بلکہ لائے گئے افغان کڈوال نہ ہو تے تو ملک ایٹم نہیں بنا سکتے جو لوگ افغانیوں کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اسلام کے نام پر جہاد کی اور افغانستان کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار اسلام آباد کے حکمران ہے افغانستان میں آج اسلام آباد کی مداخلت بند کی جائے تو افغانستان کے عوام اس ملک کی شہریت تو کیا ایم پی اے شپ کو بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ہم چا ہتے ہیں کہ افغانستان میں چالیس سال سے جو مداخلت کا سلسلہ جاری ہے اس کو فوری طو رپر ختم کیا جائے اب 70 افغان کڈ وال افغانستان واپس چلے گئے ایو این ایچ سی آر اور محکمہ سیفران کے مطابق 74 فیصد بچے افغان کڈوال کے یہاں پیدا ہوئے جو اب جوان بھی ہو چکے ہیں پشتون اپنے سر زمین پر آباد ہے کوئی بھی معاہدہ مہا جرین کے حوالے سے آیا تو ہم قبول نہیں کرینگے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ہونیوالے معاہدے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے افغانستان میں حالات بہتر ہوجا ئے تو یہ لوگ واپس افغانستان چلے جائینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.