- Advertisement -
قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان نے 20کروڑسے زائد کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ شیر زمان ترین کو گرفتار کرلیاجبکہ ملزم کیخلاف جاری ہرنائی میں کروڑوں روپے مالیت زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے ملزم کے خلاف اربوں روپے مالیت کے تین ریفرنسز بھی عدالت میں پہلے سے دائر ہیں،نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)بلوچستان نے مبینہ طورپر بیس کروڑ سے زائد غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ شیر زمان ترین کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ ملزم کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کی 660ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے جاری انکوائری میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم شیرزمان ترین نے کوئٹہ ، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جائیدادیں بنارکھی ہیںواضح رہے کہ نیب بلوچستان نے محکمہ خوراک میں کرپشن کاسراغ لگاتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ،سابق سیکرٹری خوراک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ شیر زمان ترین و دیگر کیخلاف ریفرنسز بھی عدالت میں جمع کرارکھے ہیں۔ہرنائی زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے جاری انکوائری کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شیرزمان نے محکمہ ریوینیو کی ملی بھگت سے ہرنائی میں انتہائی قیمتی 660ایکڑ سرکاری زمین اپنے اور اپنے بھائیوں کے نام پر الاٹ کروائی۔