- Advertisement -
پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی نسےمہ حفےظ پانےزئی نے خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 45وےں برسی کے موقع پر انھےںزبردست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی شخصےت ا ن عظےم لوگوں مےں شمارہوتا ہے جنہوں نے اپنی قوم کے اچھے مستقبل کےلئے عملی جدوجہد کی اور کسی ظالم جابر وظالم حاکم کے سامنے نہےں جھکے بلکہ اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہ کر تمام جمہوری ، روشن فکر ، مترقی سوچ رکھنے والے عوام اور سےاسی کارکنان کےلئے مشعل راہ ثابت ہوئے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ خان شہےد نے اپنی تمام زندگی پشتونوں کے اچھے مستقبل کےلئے وقف کی تھی ،خان شہےد کی سےاسی جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادانہ طور پر سےاست کررہے ہےں وگرنہ آج ہم اس بنےادی حق سے محروم ہوتے ۔خان شہےد کی شخصےت زئی وخےلی او قبائلی لسانےت ،تعصبات سے پاک تھی ان کے بتائے ہوئے افکار مےں اس بات پر زور دےا جاتا تھاکہ پشتون وطن مےں جس کا گھر (کور ) ہوتی ہے اور اسی طرح قبر (گور) ہوتی ہے وہ پشتونخوا وطن مےں اتنا ہی عزت اور وقار کے قابل ہےں جتنے دوسرے پشتون اور ان کو وہی حقوق حاصل ہےں جتنے مجھے اور دوسرے پشتونوں کو حاصل ہےں پشتونوں کی زندگی مےں اےک نئی روح پھونکنے کےلئے جس جدوجہد کی شروعات کےں ان مےں خان شہےد کےلئے جےلوں کی تنگ وتارےک کوٹھڑےاں منتظر رہےں ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں کو خان شہےد کے بتائے ہوئے سےاسی راستے پر کاربند ہوکر پشتون سمےت تمام مظلوم ومحکوم اقوام وعوام کی بہتر مستقبل کےلئے جدوجہد تےز کرنی ہوگی اور خان شہےد کی کتاب ”زما ژوند او ژوندون “ کا مطالعہ کرکے اس خطے کی عظےم شخصےت کے خےالات وافکار سے مزےن ہوکر محترم مشر محمود خان اچکزئی کی رہبری مےں پشتون وطن کو درپےش مشکلات سے نکالنے کےلئے اپنے صفوں کو مزےد متحد ومنظم کرے۔ انہوں نے پارٹی کے تمام عہدےداروں اور کارکنوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہاکہ کسی بھی تنظےم ےا جماعت مےں کارکن رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتے ہےں کارکنوںکی محنت، جدوجہد ہی کے بدولت پارٹی اپنے اہداف کی حصول کے منازل طے کرتی ہے ۔ لہٰذا کارکن اپنی صلاحےتوں مےں مزےد اضافہ کرتے ہوئے پارٹی کے زےر اہتمام 2دسمبر بروز اتوار صادق شہےد فٹبال گراﺅنڈ کوئٹہ کے مرکزی جلسہ عام کی تےارےوں کےلئے مزےد محنت کرے اور خان شہےد کے 45وےں برسی پر ان کو زبردست خراج عقےدت پےش کرےں۔