ہسپتالوں سکولز اور کالجز میں خالی اسامیاں مسائل کی اہم وجہ ہیں ان کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کرینگے ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

0

- Advertisement -

ر کن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ صحت و تعلیم اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں، بنیادی سہولتوں کا حصول عوام کاحق ہے، قدیم تعلیمی درسگاہ ماڈل ہائی سکول کو ملک بھر کے لیے رول ماڈل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، مسائل کا جاننے اور ان کے حل کے لیے پورے حلقے کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا معائنہ کر رہا ہوں، ڈاکٹرز اور اساتذہ کی خالی اسامیاں مسائل کی اہم وجہ ہیں، پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی، بلوچستان کے اکثر علاقوں کی طرح میرے حلقہ انتخاب میں بھی پینے کے صاف پانی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، محدود وسائل کے باوجود تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے پر عزم ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی کے دورے کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی معاون ملک خرم شہزاد، ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سبی رفیق ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الستار لانگو، سکول کے پرنسپل حافظ محمد اسد الحق و دیگر بھی موجود تھے، سکول آمد پر سکول کے سکاﺅٹ دستہ نے سلامی پیش کی جب کہ بینڈ دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اور بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ بجا کر داد وصول کی، نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کلاسز کا معائنہ بھی کیا ، اور سکول میں اساتذہ کی 32 اسامیاں خالی ہونے کے باوجود اساتذہ کی محنت پر داد دی، انہوں نے کہا کہ بوائز ماڈل ہائی سکول 100 سال سے زائد قدیم درسگاہ ہے، جو کہ ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے، اس تاریخی درسگاہ کو پورے ملک کے لیے ایک رول ماڈل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا سکول میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، اور سکول کی تزئین و آرائش کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت صحت و تعلیم پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ،اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میںخواتین کے لیے مزید تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے اور اس کے لیے جلد منصوبہ بندی کی جائے گی، اور مزید وومن یونیورسٹیز کے قیام کے لیے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی، سکول کے پرنسپل حافظ محمد اسد الحق نے محمد اسد الحق نے سکول کے مسائل اور بہتری کے حوالے سے تحریری طور پر ممبر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا اور سکول کا دورہ کرنے اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.