- Advertisement -
بلوچستان میں ہونیوالے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کونسلر کے لئے میٹرک ، ناظم کے لئے بی اے اور نائب ناظم کے لئے ایف اے کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی مدت 28 جنوری کو ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن نے نئے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کو لازمی قرار دی گئی اور حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے مراسلہ بھی دیا گیا کہ وہ قانون کے مطابق حلقہ بندیاں کریں تاکہ آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مشکلات کا سامنا نہ ہوں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے ناظم کے لئے بی اے ، کونسلر کے لئے میٹرک اور نائب ناظم کے لئے ایف اے کی تعلیم لازمی قرار دی گئی میٹرک پاس نہ کرنے والے افراد بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ۔