بلوچستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراءکیا جائے،رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

0

- Advertisement -

رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈ ¶کیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراءکیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا جارہے ہیں انہوںنے کہا کہ حلقے کے تمام مڈل اور ہائی اسکولوں کی ضروریات سے متعلق محکمہ تعلیم کوتفصیلاً آگاہ کیا گیاہے۔ کوتوال ہائی اسکول میں اٹھارہ سوطالب علم زیر تعلیم ہیں طلباءکیلئے جوضروریات ہیں ان کی تکمیل ضروری ہے اسی طرح کے ماندہ کلی گل محمد میں بچیوں کاہائی اسکول صرف ساڑھے تین ہزار فٹ پر تعمیر ہے ۔ جس میں 778 بچیاں زیر تعلیم ہیں کلی عمرخان کے مڈل اسکول میں بچے صرف چار ہزار فٹ جگہ میں زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ اپنے حلقے میں بچوں اوربچیوں کیلئے تعلیم کی سہولیت فراہم ہوسکےں ۔ خصوصاً علاقے میںبچیوں کے ہائی اسکول ہیں جس کی وجہ سے بچیاں صرف میٹرک تک تعلیم حاصل کرسکتی ہیں ۔ لہٰذا علاقے میں گرلزکالج کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حلقے میں ہسپتال نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کسی کسی جگہ بنیادی مراکزصحت ہےں اس حوالے سے کوشش کی جائے گی کہ عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے اس ضمن میں علاقے میں تنصیب شدہ ٹیوب ویلوں جوکہ بند پڑے ہیں کی مرمت کرکے انہیں بحال کیا جائے گا تاکہ علاقے میں پانی کابنیادی مسئلہ حل ہوانہوںنے کہا کہ اس ضمن میں اسمبلی میں قرار دادبھی پیش کی گئی ہے جو متفقہ طور پر منظور بھی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں گیس کی متواتر فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کا بھی مسئلہ ہے اس ضمن میں گیس حکام سے بات چیت کی گئی ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.