تاجر وقبائلی شخصیت حاجی محمد نواز مینگل کے اغوا کاراور سہولت کار کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دیا جائے،حاجی علی مدد جتک
- Advertisement -
پاکستا ن پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی ویر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نصیرآباد کے معروف تاجر وقبائلی شخصیت حاجی محمد نواز مینگل کے اغوا اور قتل کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں انتظامیہ واقعے میں ملوث جو بھی ملزمان اور سہولت کارہیں کو گرفتار کرکے ان کو سرعام وہاں پر پھانسی دیا جائے جہاں سے حاجی محمد نوا زمینگل کو اغوا کیاگیاتھا حاجی محمد نواز مینگل کے اغوا میں وہی ملزمان ملوث ہیں جوماضی میں ہندوتاجر سمیت دیگر افراد کے اغوا جیسے واقعات میں ملوث تھے کسی سفید پوش اور شریف شہری کو پیسوں کی خاطر اغواکرکے قتل کرنا ناقابل معافی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید حاجی محمد نوازمینگل کے بھائی ڈاکٹرشاہنواز مینگل اوربیٹے رحمت اللہ مینگل سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر میر سعداللہ جتک ،حیدر جتک،شوکت علی جتک،برکت علی مینگل،ڈاکٹر نصراللہ مینگل،کامریڈکریم مینگل سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ اغوابرائے تاوان جیسی گھناﺅنے پیشے میں بہت سے لوگ ملوث ہیں جوکہ مفت کے پیسے کماکر بڑے بڑے بنگلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اگر ایسے کاروائیوں میں جو بھی قوتیں ملوث ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے شہید کاخون کبھی بھی چھپ نہیں سکتا حکومت کو چائیے کہ وہ مزید غفلت کامظاہرہ نہ کرے اور ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے اگراغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں کاسدباب نہ کیا گیا تو اس طرح کے مزید واقعات بھی رونماہوسکتے ہیں عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس اور ریاستی اداروں کی اولین ترجیہات میں شامل ہے تاکہ لوگ بلاخوف خطراپنا کاروبارکرنے کے ساتھ اپنی ز ندگی پرسکون گزار سکیں انہوں نے کہا کہ حاجی محمد نوا زکے اغوا کے بعد مقامی انتظامیہ بروقت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے توشاید یہ افسوسناک واقعہ رونما نہیں ہوسکتاتھا ۔