جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں،وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی رامین جان محمد حسنی

0

- Advertisement -

وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی رامین جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ،تمام اتحادی جماعتوں میں صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مکمل اتفاق رائے اور یکجہتی پائی جاتی ہے ، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے نتیجے میں گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بے روزگاری کے خاتمے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب،ملائیشیا اور چین کے دوروں کے دورس نتائج برآمد ہونگے،یہ بات انہو ں نے بدھ کو سعادت خان محمد حسنی کی قیادت میں ہزارگنجی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،رامین جان محمد حسنی نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں قائم مخلوط صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے، بلوچستان میں قدرتی وسائل اور طویل ساحلی پٹی اور سی پیک کی بدولت غیرملکی انویسمنٹ کے لیے حالات سازگار ہے ،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی بدنظمی کی وجہ سے ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکیں اور صوبہ اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے اب عدالت کے فیصلے مطابق پی ایس ڈی پی کی اسکیمات کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو 25جولائی کے عام انتخابات میں ملنے والی مینڈیٹ کا احترام اور عوام کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے 29ہزار خالی آسامیوں پر جلد میرٹ کے مطابق بھرتیاں کرنے کی منظوری دے دی ہے ،اگلے مہینے سے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گابدقسمتی سے ماضی میں نوکریوں کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر شہریوں سے پیسے لئے گئے مگر اب وزیراعلی جام کمال خان نے عوامی شکایات اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے بھرتیوں کاعمل ٹیسٹنگ سروس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی رامین جان محمد حسنی نے کہا کہ جام کمال خان کے حکومت کے 100روزہ کارکردگی مثالی ہے ،صوبائی حکومت نے درست سمت میں اپنی سفر کا آغاز کردیا ہے عوام کو بہت جلد تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تبدیلی کے آثار ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.