چار سالہ خونی تنازعے کا تصفیہ کر دیا گیا

0

- Advertisement -


بسیمہ:‌ عیسی زئی قبائل کے خرینزئی اور شاہیزئی طائفہ کے چار سالہ خونی تنازعے کا تصفیہ کر دیا گیا

عیسی زئی قبیلے کے شاہیزئی اور خرینزئی طائفہ کے فریقین میں خونی تنازعے کا تصفیہ کر دیا گیاجس کے بعد میر خدارحیم عیسی زئی اور اس کے برادری اور محمد شریف, محمد اکبر کے برادری نے گلے مل کر شیروشکر ہوگئے اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئے ۔ تصفیے کا اہتمام جامع مسجد بسیمہ بازار میں کیا گیا. جہاں فریقین نے مسجد شریف میں حلف اٹھا کر خونی تنازعہ ختم کرنے کا عہد کیا۔ چار سالہ خونی تنازعے کی تصفیے میں اہم کردار جمعیت علماء اسلام کے سابقہ ضلعی امیر مولانا نذیر احمد تھا اور جامع مسجد بسیمہ کے خطیب مولوی محمد اعظم اور مولوی نذیر احمد بطور ثالث ادا کیا تصفیہ کے تقریب سے میر خدارحیم عیسی زئی, مولوی نذیر احمد, مولوی محمد اعظم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرکے خونی تنازعہ ختم کیا. انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات شیطانی عمل ہے امت مسلمہ کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے جن کو ختم کرکے بھائی چارے کی فضاء تشکیل دینی چاہیے تاکہ خداوند کی رضامندی حاصل کی جاسکے۔ مولوی نذیر احمد نے رو رو کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں دو طائفہ کے رشتہ دار ایک ہوگئے میں رب کی گھر میں موجود ہوں اس تنازعے کو ختم کرنے کیلئے سیاست نہیں بلکہ اللہ پاک راضا کیلئے سب کچھ کیا
اسماعیل عاصم 

Leave A Reply

Your email address will not be published.