پاک چین دوستی کی بدولت ہی بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے، سردار یار محمد رند

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی بدولت ہی بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گئی دہشت گردوں نے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے چائینز قونصلیٹ کو نشانہ بنایا مگر تمام تر حالات کے باوجود ہمارے سیکورٹی فورسز نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے دشمنوں کو شکست دی پاک چین دوستی دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی یہ دوستی ہمیشہ رہے گی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کراچی میں چینی قونصل خانہ جا کر چینی سفیر یاچنگ سے طویل ملاقات کی ملاقات میں کراچی قونصلیٹ پر ہونے والے واقعے پر اظہار افسوس اور واقعہ کی شدید مذمت کی سردار یار محمد رند نے اقتصادی طور پر چین کے پاکستان میں کردار کو سراہا سی پیک سمیت بلوچستان کے دیگر پروجیکٹ پر بات چیت ہوئی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر دشمنوں کی نظر ہے کہ اگریہ منصوبہ کامیاب ہوا تو پاکستان اور خاص کر بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی اور بلوچستان کے عوام پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ ہونگے پھر دشمن کا کوئی چال کامیاب نہیں ہوگا جس کی وجہ سے دشمن چند مٹھی بھر عناصر کو ساتھ ملا کر ملک اورخاص کر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے حال ہی میں چین نے پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے جو تعاون اور امداد کی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے دشمن پاک چین دوستی کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے پیچھے سے وار کر تے ہوئے چائینز قونصل خانہ کو نشانہ بنایا مگر ہمارے فورسز نے دہشت گردی کا مقابلہ کر تے ہوئے ہمارے چینی بھائیوں کی زندگیاں بچا لی اور جن پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ ان کی شہادت پر ہم فخر کر تے ہیں اور انہوں نے ملک اور قوم کے لئے بہت بڑی قربانی دی ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے موجودہ حکومت بھر پور جدوجہد کر رہی ہے پاک چین دوستی کی بدولت ہی بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گئی دہشت گردوں نے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے چائینز قونصلیٹ کو نشانہ بنایا مگر تمام تر حالات کے باوجود ہمارے سیکورٹی فورسز نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے دشمنوں کو شکست دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.