تعلیمی اداروں سے امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جاری ہیں، سید عباد اللہ شاہ غرشین

0

- Advertisement -

کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کوئٹہ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں سے امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جاری ہیں طلباءمیں نقل کے رجحان کے خاتمے کیلئے پیپرز آسان اور عام فہم بنائے جا رہے ہیں پریکٹیکلز ، سکولز اور کالجز کے اساتذہ کو دیئے ہیں کہ وہ طلباءکی حاضری اور انکی سالانہ کارکردگی کو دیکھ کر60 فیصد نمبر دیں بلوچستان حکومت نقل کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے میٹرک کے سالانہ امتحانات7 فروری2019 میں شروع ہونگے سپروائزری سٹاف کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی تمام اضلاع کے تعلیمی افسران 15 دسمبر تک تجربہ کار، ایماندار ، بولڈ اساتذہ کے نام بورڈ ہذا کو بجھوا ئین والدین سے گزارش ہے کہ وہ چھٹیوں میں اپنے نو نہلالان کو پابند کریں کہ وہ امتحانات کی تیاری کریں اور چھٹیاں کھیل کود میں ضائع نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.