ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کاکو ئٹہ میںنا درا مر اکز کے عملے کے نا منا سب رویے پر بر ہمی کا اظہا ر

0

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کو ئٹہ میںنا درا مر اکز کے عملے کے نا منا سب رویے پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ انہیں شکا یا ت مو صول ہو ئی ہیں کہ کو ئٹہ کے شنا ختی کا رڈ مر اکزمیں تعینا ت عملے کا رویہ شنا ختی کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہا ئی نا منا سب ہو تا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری سے چیئر مین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نادرا عثما ن یو سف مبین نے پا رلیمنٹ ہا وس میں ملا قات کی ۔ملا قات میں کو ئٹہ میں نئے شنا ختی کا رڈ مرا کز قا ئم کر نے اور عوام کے ساتھ نا درا کے عملے کے غیر مناسب رویے اور نا درا مر ا کز میں عوا م کو بہتر سہو لیا ت کی فراہمی سے متعلق امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ کو ئٹہ شہر میںقا ئم نا درا مر اکز آ با دی کے تنا سب سے ا نتہا ئی کم ہیں ۔ جس کی وجہ سے عوام کو شنا ختی کا رڈکے حصو ل میں شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کو شنا ختی کا رڈکے حصول اور ا پنی رجسٹریشن کر انے کے لیے شدید مو سمی حالات میں گھنٹو ں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کو ئٹہ میں عوام کو درپیش مشکلا ت کو حل کرنے کے لیے نئے مرا کز قا ئم کرنے انتہا ئی ضروری ہیں۔ انہو ں نے چیئر مین نا درا کو کو ئٹہ میں نئے شنا ختی کا رڈ مر اکز قائم کر نے کی ہدایت کی ۔ڈ پٹی سپیکر نے کو ئٹہ میںنا درا مر اکز کے عملے کے نا منا سب رویے پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ انہیں شکا یا ت مو صول ہو ئی ہیں کہ کو ئٹہ کے شنا ختی کا رڈ مر اکزمیں تعینا ت عملے کا رویہ شنا ختی کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہا ئی نا منا سب ہو تا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عملہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے ان کے لیے مشکلات کھڑی کرتا ہے اور معمولی معمولی چیزوں کے لیے شہریوں کو بار بار نادرا کی غیر ضروری رسمی کاروائیوں کو پورا کرنے کے لیے نادرا آفس کے چکر لگانا پڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں قائم نادرا مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے یہاں تک کہ انتظار گاہ تک کی سہولت میسر نہیں شہری کھلے آسمان تلے قطاربناکر دن بھر کھڑے رہتے ہیں ۔انہوں نے چیئر مین نا درا کو متعلقہ عملے کو عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے اور نادرا مراکز میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے منا سب انتظا ما ت کرنے کی ہدا یت کی ۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ڈپٹی سپیکر کو کوئٹہ میں نئے نادرا مراکز قائم کرنے اور موجودہ نادرا مراکز میں انتظامات کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.