وفاقی اور صوبائی حکومت نے 100 دن میں وہ کام کئے ہیں جو ماضی میں حکومتوں نے پانچ سال میں نہیں کئے، منظور کاکڑ

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ومعاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ بلوچستان منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی اور وفاقی نے 100 دن میں وہ کام کئے ہیں جو ماضی میں حکومتوں نے پانچ سال میں نہیں کئے صوبائی کا بینہ میںبہت اہم فیصلے ہوئے ہیں جو جلد عوام کے سامنے لائے جائینگے اور یہ فیصلے کسی بھی ماضی کے حکومت میں نہیں ہوئے ہیں جلد58 منصوبوں پر کام کاآغاز کر دیا جائیگا اور کوئٹہ کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے ماسٹر پلان بھی تیار کر لیا ہے اپوزیشن تنقید کرنے کی بجائے ماضی میں ہونیوالے اپنے غلط فیصلوں پر نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے لئے ماسٹر پلان تیار کر لیا جس میں 58 منصوبوں پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائیگا جس میں شہر کے بنیادی مسائل پانی بحران کے خاتمے، ٹریفک نظام کے بہتری سیوریج کے نظام کو درست کرنا اور آلودگی کو کم کرنے جیسے اہم منصوبے شامل ہے جن پر جلد ہی کام کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 100 دن میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ماضی کے حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور ناقص ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگا کر میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی عمل میں شروع کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی اور موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ریکوڈک منصوبے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی اور خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی مگر موجودہ حکومت نے یہ تہہ کرلیا کہ وہ عوامی منصوبوں پر کسی بھی قسم کے سودا بازی کرنے نہیں ہونے دینگے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے کچھ قو تیں سر گرم ہے مگر ان کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے اور جو قوتیں چند مٹھی بھر عناصر کو امداد کر رہی ہے ہمارے ادارے ان کے خلاف کا رروائیاں کر رہی ہے اور جد مٹھی بھر عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے حکومتوں نے بلوچستان کے ترقی کی نام پر عوام کو ورغلایا اور سبز باغ دکھا کر عملی طور پر کچھ نہیں کیا مگر اب موجودہ حکومت اور بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی کیساتھ ملکر صوبے کو ترقی وخوشحالی کے نام پر گامزن کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.