بلوچستان کے معصوم بچوں کا مستقبل ہمیں بہت عزیزہے،صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی

0

- Advertisement -

صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معصوم بچوں کا مستقبل ہمیں بہت عزیزہے نو نہالوں کا مستقبل خراب کرنے اور اسکول نہ جانے والے ٹیچر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا تعلیم کی بہتری اور صوبہ بلوچستان کو تعلیمی لحاظ سے دوسرے صوبوں کے برابرلانا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور اس کی کابینہ کے مشن کا حصہ ہے وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے ہونہار طالب علم بھی تعلیمی لحاظ سے دیگرصوبوں کے طلبہ کے برابرہوں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمدخان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے بہت زیادہ پسماندہ صوبہ رہا ہے صوبے کے اندر پرائمری،مڈل اورہائی اسکولوں کی تعداد انتہائی کم ہے تعلیم اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانا بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور میں شامل ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی دلچسپی سے تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جارہی ہے بنداسکولوں کو کھولا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسکولوں سے باہر کام کرنے والے معصوم بچوں کو اسکول لانے اور مستقبل کے معماروں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے محکمہ تعلیم نے نئے سرے سے پالیسی مرتب کرلی ہے نصیرآباد سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بعض ٹیچر وںکی اسکولوں سے غائب رہنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ان اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ ساتھ چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جاچکی ہیں اورجلدہی ان کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے گااسکول نہ جانے والے اساتذہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کا بھی فرض ہے کہ وہ ایسے اساتذہ کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.