- Advertisement -
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈر نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا کہ اب کرپشن اور کمیشن کا سلسلہ کسی صورت برادشت نہےں کروں گا سبی کا سابقہ حسن بحال کرنے کےلئے ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنے کےلئے گرےند آپرےشن کےا جائے شہر مےں گندگی کے خاتمے اور گندے نالے پر غےر قانونی تعمےر مکان اور دکانےں کو بھی فوری طور پر ختم کےا جائے ناجائز قبضے مےرے حلقے مےں اب نہےں ہوگا سبی مےلے مےں خرچ ہونے والے گزشتہ پانچ سالوں کے فنڈ ز کا نےب کے ذرےعے آڈٹ کےا جائے گا سبی کی عوام کو ان کے جائز حقوق سے کسی صورت محروم نہےں کروں گا عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی بھی مےر ا فرض ہےں اپنی ذمے داریوں کو پوری طرح سرانجام دےکر سبی کو ماڈل سٹی بناو¿ں گا حلقہ انتخاب مےں کام چور اور نااہل آفیسران و اہلکاروں کو بھی برادشت نہےں کروں گا ان خےالا کا اظہار انہوں نے ٹاو¿ن کمےٹی سبی کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے ڈوےژنل ہےڈ کوارٹر سبی مےں گندگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہرسے بہتر پنجاب کی اےک ےونےن کونسل ہے جبکہ مےونسپل کمےٹی کا سات کروڑ کا بجٹ ہے لےکن شہر گندگی کے ڈھےر مےں گھرا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی حالت ہے تو ےہ سات کروڑ کا بجٹ کہاں خرچ ہوا ہے شہر کو صاف کرنے والی ہےوی مشےنری کہاں صفائی کرتی ہےں شہر مےں نالےوں کا پانی سڑکوں پر نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال سبی مےلے کی مد مےں کروڑوں روپے سبی شہر کو ملتے ہےں لےکن دو کلو مےٹر پر مشتمل شہر گندگی کے ڈھےر مےں گھرا ہوا ہے جو افسوسناک بات ہے سبی مےلے کا فنڈ کہاں خرچ ہوا نےب کے ذرےعے تحقےقات کرائی جائےں گی تمام اداروں کے قبلہ درست کرکے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار ختم کرےں گے انہوں نے کہا کہ چاکر روڈ ،لےاقت بازار، نشتر روڈ اور اقبال روڈدےکھکر بہت افسوس ہواےہاں تو پرائےوےٹ ٹھےکےداروں کو بڑے نالے صاف کرنے کا ٹھےکہ دےکر سرکاری مشےنری اور لےبر فراہم کےا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شہر مےں پھلوں اور سبزےوں کی رےڑھےاں اےسے کھڑی ہےں کہ پےدل چلنے والوں کو راستہ نہےں ملتا جبکہ شہر مےں خو د ساختہ وےگن سٹاپ قائم ہے انہوں نے چےف آفےسر سے کہا کہ شہر سے باہر کروڑوں روپے سے تعمےر کےا گےا بس اڈہ فعال کےوں نہےں کےا جارہا انہوں نے کہا کہ بس اڈے کو فوری پر شہر سے منتقل کےا جائے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ،کراچی ،لاہور مےں ناجائز تجاوزات گرائے جاسکتے ہےں تو سبی مےں کےوں نہےں مےونسپل انتظامےہ اپنا کام شروع کرے قانونی معاونت ہم فراہم کرےں گے مےں خود کمشنر اور انتظامےہ کے ساتھ کھڑا ہو ں گا اگر ضرورت پڑی تو ہم اےف سی کو بھی طلب کرےں گے لےکن گندے نالے پر تعمےر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کےا جائے انہوں نے چےف آفےسر سے کہا کہ ےہ کام کب تک شروع ہوگا جب تک ےہ کام شروع نہےں ہوگا مےں سبی سے نہےں جاﺅں گا مجھے شہر کی اصل صورت بحال کرکے دےں صفائی والی ہےوی مشےن نمائش کےلئے نہ رکھی جائے بلکہ اس سے شہر کو صاف کرنے کے کام مےںلاےا جائے اور جگہ جگہ قائم مذبح خانوں کا خاتمہ کےا جائے جانوروں کی آلائش نالےوں اور سڑکوں پر پھےکی جارہی ہےں جس کی وجہ سے اےک عام تندرست آدمی مختلف بےمارےوں مےں مبتلا ہورہا ہے انہوں نے سخت الفاظ مےں کہا کہ سبی شہر کو مےں مثالی شہر بنا کر دکھاﺅں گا مےرا مشن شہرےوں کو بہترےن صحت بہترےن تعلےمی ادارے اور پےنے کے صاف پانی فراہم کرنا ہے اداروں کے افسران اپنے فرائض با احسن طرےقے سرانجام دےں دوستےاں اور رشتے دارےاں نہ نبھائےں مےں بھی اس شہر کا باسی ہوں مےرے بھی بہت سے لوگوں سے تعلقا ت ہےں جب اسلام آباد لاہور اور کراچی مےں تجاوزات کے خلاف گرےنڈ آپرےشن ہوسکتا ہے تو سبی مےں کےوں نہےں انہوں نے واضح الفاظ مےں کہا کہ ادارے اپنا کام کرےں ہم اداروں کی پشت پر کھڑے ہونگے جہاں فوج اور اےف سی کی ضرورت پڑی تو ہم ان سے بھی مدد حاصل کرےں گے انہوں نے چےف آفےسر سے کہا کہ گندے نالے اور شہر کی صفائی کا کام آج سے ہی شروع کردےں مےں روزانہ شہر کا دورہ کروں گا جب تک سبی شہر صاف ستھرا نہےں ہوگا مےں سبی شہر سے جانے والا نہےں مےں ہر ماہ سبی کا دورہ کروں گا سبی مےلہ قرےب ہے دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگوں کو ہم اےک ماڈل سٹی بنا کر دکھائےں گے قبل ازےن رکن قومی اسمبلی نوابزاہ شاہ زےن بگٹی نے مےونسپل کمےٹی کا اچانک دورہ کےا وائس چےئرمےن حاجی حےات رند اور چےف آفےسر منےر احمد کرد نے ان کا استقبال کےارکن قومی اسمبلی کے ہمراہ حاجی عبدالرحمن بگٹی،شمس بلوچ،در محمد بگٹی،وڈےرہ غلام حسےن بگٹی،سعےد بگٹی،جمال بگٹی، حےدر بگٹی، ضلعی صدر محمد امےن بگٹی، عبدالسلام چانڈےو ،عرفان بگٹی، چےف سنےٹری ورکر محمد سلےم، و دےگر بھی موجود تھے چےف آفیسر سبی حافظ منےر احمد کرد نے سبی ٹاو¿ں کمےٹی کے مسائل ومشکلات کے حوالے سے تفصےلی آگہی بھی فراہم کیا ۔