اسسٹنٹ کمشنر دکی کی کارروائی 2 میڈیکل اسٹور 2 کلینک اور پوڈر سے دودھ بنانےوالا کارخانہ سیل،اتائی ڈاکٹرگرفتار

0

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر دکی نے کاروائی کرتے ہوئے 2 میڈیکل اسٹور 2 کلینک اور پوڈر سے دودھ بنانےوالا ایک کارخانہ سیل کرکے ایک عطائی ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا .اے سی دکی میران بلوچ نےایک بار پھر اچانک شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل کلینک اور میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارے انکے ہمراہ تحصیلدار دکی سردار عبدالمجید جوگیزئی ,ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہرخان شادوزئی ,رسالدار لیویز اسرار ترین ,اوردکی پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل سیال اور لیویز کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی .کاروائی کے دوران 2 عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل کلینک اور 2 میڈیکل اسٹور سیل کردیئے گئے.جبکہ کاروائی کے دوران ایک عطائی ڈاکٹر احسان رشید بھی گرفتار کرلیا گیا ۔کاروائی کے دوران مختلف میڈیکل سٹور اور کلینک کے سائن بورڈز ہٹا کر کر قبضے میں لے لئے گئے .کاروائی کے دوران پوڈر سے دودھ بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مارکر پوڈر بھی قبضے میں لیکر تلف کردیا گیا. جبکہ کارخانہ بھی سیل کردیا گیا .واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروائی کے دوران اے سی دکی میران بلوچ نے 8 عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل کلینک سیل کردیئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.