بلوچستان میں عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ نجی ادارے آگے آئیں،میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ خان

0

- Advertisement -

میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی ادارے آگے آئیں تو اس کے انتہائی مثبت نتائج مرتب ہونگے ،معاشرتی اقدارتبدیل ہوئے ہیں جس کے باعث کردار کی بجائے مالی حیثیت کے مطابق افراد کو اہمیت دی جاتی ہے ،حرام کی کمائی سے انسان مکافات عمل کاشکار ہوکر مشکلات دوچار ہوجاتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ میں قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان میں غیر قانونی رہائشی اسکیموں سے متعلق آگاہی کےلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرکلیم اللہ خان کاکہناتھاکہ ملک میں مثبت انقلاب نئے ڈھانچے کی تشکیل کے ذریعے ہی ممکن ہے جس کیلئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنا ہوگا اس کے بغیر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جاسکتاانہوں نے کہاکہ معاشرتی اقدار تبدیل ہوگئے ہیں اب معاشرے میں کردار کی بجائے مالی حیثیت کے مطابق افراد کو اہمیت دینے کا رحجان شروع ہے حالانکہ ماضی میں ایسا بالکل بھی نہیں تھا انہوں نے کہاکہ بیشتر سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے محکموں میں لین دین کرناپڑتی ہے اس کے بغیر امور انجام نہیں پاتے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ نجی ادارے آگے آئیں اس کے ذریعے بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کا کردار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انسان حرام کی کمائی سے مکافات عمل کاشکار ہوکر مشکلات سے دوچار ہوجتاہے ،انہوں نے کہاکہ اسلامی احکامات پرعملدرآمد میں ہی عوام کی فلاح اور معاشرے کی عافیت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.