کپتان کی100دن کی کارکردگی کروڑ کے اخراجات کے سوا کچھ بھی نہیں،سردار یعقوب خان ناصر

0

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئرنائب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کپتان کی 100 دن کی کارکردگی ناقص طرز حکمرانی؛ گیس و بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ؛پشتونخوا میں احتساب کمیشن کی بندش؛غیرملکی دورں پر 65 کروڑ کے اخراجات کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔منگل کو مسلم لیگ (ن)کوئٹہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ یوٹرن خان نے جھوٹ کی سنچری مکمل کر لی ہے؛ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے؛ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گے جبکہ وزیر اعظم اور گورنر ہاسز کو جامعات میں تبدیل کرنے کے دعووں پر عمران نیازی نے یوٹرن لے لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ آءجی اسلام آباد اور ڈی پی او پاکپتن کے تبادلوں نے گوڈگورننس کا پول کھول دیا ہے اس لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان مطمئن رہے کہ سیاست میں مستقبل قائد عوام نواز شریف اور سربراہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کا ہے اور چاروں صوبوں کے عوام ایک بار پھر حقیقی لیڑرشپ اور مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.