کوئٹہ صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاءاللہ لانگو کی خالق آباد اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

- Advertisement -
کوئٹہ صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاءاللہ لانگو کی خالق آباد اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔صوبائی وزیر نے گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے علاقوں مکینوں کے مشکلات سے آگاہ کر دیا جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے میر ضیاءاللہ لانگو کو گیس پریشر کو بہتر بنانے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاءاللہ لانگو نے خالق آباد اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ۔ اس دوران صوبائی وزیر میر ضیاءاللہ لانگو نے جی ایم سوئی سدرن کو بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ قلات اورخالق آبادکے عوام گیس پریشرکی بندش کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے خصوصا خواتین کیلئے امورخانہ داری کے دوران گیس لوڈشیڈنگ سے مشکلات بڑھنا روزکامعمول بن چکا ہے گرمی کے سیزن میں گیس پریشر نہیں توسردی میں مکمل غائب ہوجاتی ہے جس کہ وجہ سے علاقہ مکینوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ صارفین پابندی کے ساتھ بل ادا کرنے کے باوجودایندھن کے متبادل زرائع استعمال کیلئے الگ پیسے خرچ کرنے پرمجبورہیںاس موقع پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاءاللہ لانگو کو یقین دہانی کرائی کہ دو دن میں خالق آباد اور قلات میں گیس پریشر کو مکمل بحال کردیا جائے گا