چوروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں

0


مستونگ میں شہر وگردونواح میں چوری ڈکیتی عروج پر۔انتظامیہ نے تحفظ دینے و چوروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں۔ بازار یونین عرصہ دراز سےغیروحال ہوکر غائب۔سیاسی جماعتیں بھی الیکشن کے بعدعوام کو بھول چکھے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار۔قومی شاہراہ اور گردونواح میں گزشتہ چند مہینوں سے چوری ڈکیتی۔راہزنی اور دکانوں اور گھروں کولوٹنے کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہواہیں۔ آج بھی مستونگ بازار میں محلہ قمبرانی مسجد کے قریب دکان سے ہزاروں روپے کی قیمتی سامان چراکر لے اڑھے۔اسی طرح گلی کوچوں میں آئے روز لوگوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کیاجارہاہیں۔متعدد گھروں سے بھی قیمتی سامان چرالی گئی۔مستونگ میں چوری و ڈکیتی اور راہزنی کی واردتوں میں اضافہ سے علاقے کے عوام میں سخت خوف وہراس پایاجارہاہیں اور اب عوام عدم تحفظ کاشکار ہوکر چوروں کے رحم و کرم پر ہیں۔دوسری جانب مستونگ میں بازار یونین کا بھی کافی عرصے سے نام و نشان نہیں اور بازار کے دوکانداروں کو بے یارومددگار چوروں کے ہاتھوں لوٹنے پر چھوڑدیاگیاہے۔سیاسی جماعتیں الیکشن کے بعد عوام کو یکسر بھول چکھے ہے۔۔مستونگ کے عوامی حلقوں اور تاجربرادری نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی مزمت کرتے ہوئے ایم پی اے چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی۔وزیراعلی بلوچستان۔چیف جسٹس بلوچستان سے پرزورمطالبہ کیاہیکہ مستونگ میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لیتے ہوئے مستونگ انتظامیہ کے آفیسران کو فوری طورپر تبدیل کرکے اہل آفیسران تعینات کرکے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے ٹوس اقدامات اٹھاجائے۔
مستونگ(رپورٹ فیض اللہ درانی)

Leave A Reply

Your email address will not be published.