

میر قیصر خان فٹبال کلب نے شہید ممتاز جان کمپلیکس کلب کو 2-1 سے شکست دے دی
- Advertisement -
بسیمہ دوسرا آل شہید ممتاز جان لوکل ٹورنامنٹ بسیمہ کے سلسلے میں میر قیصر خان فٹبال کلب قیصر آباد بسیمہ اور شہید ممتاز جان کمپلیکس کے مابین کریش گراونڈ میں مقابلہ ہوا پہلا ہاف شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر حملے کرتے رہے لیکن کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں رہا پہلے ہاف کے آخری لمحات میں میر قیصر خان فٹبال کلب قیصر آباد بسیمہ کے سینٹر فارورڈ عیسی شاہین نے ایک زبردست گول کرکے اپنے ٹیم کو برتری دلادی پہلے ہاف ختم ہونے کے بعد جب دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی گیم میں مزید تیزی آئی چند منٹ بعد میر قیصر خان فٹبال کلب قیصر کے جمیل آحمد نے ایک زبردست سکور کرکے اپنے ٹیم کو صفر کے مقابلے دو گول کی برتری دلا دی دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں شہید ممتاز جان کمپلیکس کے گزی نے ایک گول کر دیا دونوں ٹیموں نے زبردست گیم پیش کئے اسطرح میر قیصر خان فٹبال کلب قیصر آباد بسیمہ نے یہ میچ ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے چیت کر دوسرے رونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاریخ میں پہلی بار میچ کے دو مہمان خاص بشیر غمخوار اور زائد بلوچ تھے میچ کے ریفری کے فرائض زبیر جانی انجام دے رہے تھے
بسیمہ(اسماعیل عاصم سے )