- Advertisement -
بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بی این ایل کینیڈا کمپنی میں پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا آرو پلانٹ سے دو لاکھ گیلن پانی شب انڈسٹری اور گڈانی کی عوام کو فراہم کیا جائے گا جس سے پانی کے بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع میسر ہونگے چیئرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بی این ایل کینیڈا کمپنی میں پانچ سالہ دستخط معاہدہ ماربل سٹی گڈانی میں طہ پایا گیا دستخط معاہدہ کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار احمد بگٹی ۔چیرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری۔ حسین خان بنگلزئی ۔جی ایم طاہر درانی ۔ڈائریکٹر بی ڈی اے کیپٹن(ر)جاوید خان اے جی ایم محبت خان بابر ۔اے جی ایم طارق بلوچ ۔منیجر نصراللہ ۔چیرمین گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ ۔چیرمین حبکو خالقداد ڈگارزئی ۔وڈیرہ رحیم بخش بلوچ ۔ایکسئن منیر بزنجو ۔صلاح الدین ۔ایم ڈی ماربل سٹی شفیق قاسمی شب بریکرز وائس چیرمین حاجی غنی بھائی ۔رفیق سلام ۔عارف ڈار ۔احمد عالم خان سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب کے دوران چیرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری اور ایم ڈی بی این ایل حسین بخش بنگلزئی معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع میسر ہونگے جس سے مقامی آبادی کو فواہد حاصل ہونگے اس سے قبل چیرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری نے گڈانی آرو پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے آخر میں یہاں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آرو پلانٹ کو اسٹارٹ کیا جائے گا جس سے روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ گیلن پانی شب انڈسٹری اور گڈانی کی عوام کو فراہم کیا جائے گا جس کے فعال ہونے سے گڈانی میں پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور ضروریات کو دیکھتے ہوئے اس کو مذید بڑھیا جائے گا تاکہ گڈانی سے پانی کے بحران کا خاتمہ ہو سکے انھوں نے کہا کہ شب بریکنگ یارڈ گڈانی کو گرین یارڈ بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں بہتری لائی جائے اور گڈانی تک شب بریکنگ مخدوش پل کی مرمت سمیت دیگر ترقیاتی کام بھی کیے جائے گے۔