گوادرچائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے قونصلیٹ پر حملے میں شہد اہلکاروں کے ورثا کی مالی معاونت کے لئے مہم کا آغازکردیا گیا
- Advertisement -
گوادرچائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے قونصلیٹ پر حملے میں شہد اہلکاروں کے ورثا کی مالی معاونت کے لئے مہم کا آغازکردیا گیا ، گوادر بندرگاہ فری اکنا مک زون میں افتتاحی تقریب منعقدہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کی مالی معاونت کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں گوادر بندرگاہ کے فری اکنامک زون کے بزنس کمپلیکس میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔منعقدہ تقریب میں کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار لیجیانگ ژا کے شہید پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت کے اعلان کے بعد چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے لیے گوادربندرگاہ اور فری اکنامک زون میں فنڈز جمع کرنے کا آغاز کردیا مہم میں چینی سرمایہ کار کمپنی کے ملازمین اور اعلی عہدے داران نے حصہ لیا۔تقریب میں سی او پی ایچ سی کمپنی کے سی او ژانگ با ژونگ گوادر پورٹ کے چیئرمین میر دوستین جمالدینی سمیت پاک آرمی ، ایف سی ، پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔