سبزی منڈی ہرنائی کے آڑتھیوں کی جانب سے چمن بارڈ پر بھاری ٹیکسز کی وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0

- Advertisement -

سبزی منڈی ہرنائی کے آڑتھیوں کی جانب سے چمن بارڈ پر کسٹم حکام کی جانب سے ناروا اور بھاری ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سبزی منڈی سے احتجاجی ریلی نکالی اور مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں آرٹھیوں کے علاوہ زمینداروں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پر زمینداروں ٹماٹروں کے کریٹ توڑ کرکے ٹماٹروں کو سڑکوں پر بطور احتجاج پھینک دیا مظاہرین نے پاک افغان بارڈر پر دونوں ممالک کی جانب سے ضلع ہرنائی جانے والے ٹماٹروں کے ٹرکوں سے بھاری ٹیکسز کی وصولی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان دیگر ممالک سے ٹماٹر ، سبزی ودیگر پھل کی درآمدات پر فوری پابندی عائد کی جائے مظاہرین نے کہاکہ ضلع ہرنائی جوکہ ایک زرعی علاقہ ہے یہاں پر ٹماٹر سمیت دیگر سبزیات واپر مقدار اگائی جاتی ہے جس پر زمینداروں لاکھوں روپے خرچ کرتے ہے جبکہ دوری جانب ٹماٹر کی نرخ نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو شدید مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر دونوں ممالک کی جانب سے بھاری ٹیکسز کی وصولی ہرنائی کے زمینداروں کی معاشی قتل کی مترادف ہے اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے سبزی منڈی کے صدر حاجی محمد یعقوب جنرل سیکرٹری حاجی محمد رفیق ، پریس سیکرٹری عبدالحق میانی ، حاجی محمد ہاشم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان چمن بارڈ پر کسٹم حکام کی جانب سے ضلع ہرنائی سے جانیوالی سبزیوں پر بھاری ، ظالمانہ ، ٹیکسز لگانے اور وصولی کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر بلوچستان سے افغانستان جانیوالی سبزیوں پر پاکستان کسٹم کی جانب سے بھاری ٹیکسز لگانا اور وصولی ضلع ہرنائی کے زمینداروں کی سراسر ظلم اور معاشی قتل کی مترادف ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.