سردی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ہی قلات اور خالق آباد منگچر میںگیس پریشر نے علاقہ مکینوں کو پریشانی میں مبتلا

0

- Advertisement -

سردی میں گیس پریشرکی بندش سے قلات اورخالق آبادمنگچرکے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ قلات اورخالق آبادمنگچر کے عوام اب گیس پریشرکی بندش کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے خصوصا خواتین کیلئے امورخانہ داری کے دوران گیس لوڈشیڈنگ سے مشکلات بڑھنا روزکامعمول بن چکا ہے۔یادرہے کہ قلات ملک کے سردترین علاقوں میں شمارہوتا ہے مگراس جدیددورمیں بھی لوگ گیس کی سہولیات سے محروم ہے ۔گرمی کے سیزن میں گیس پریشر نہیں توسردی میں مکمل غائب ہوگی صارفین پابندی کے ساتھ بھاری بل ادا کرنے کے باوجودایندھن کے متبادل زرائع استعمال کیلئے الگ پیسے خرچ کرنے پرمجبورہیں.عوامی حلقوں کے مطابق گیس پریشرکی بندش کیلئے سینیٹرکبیرجان محمدشہی نے کئی بارایوان بالامیں آوازاٹھائی مگراس کے باوجودگیس حکام کی غفلت کی وجہ سے قلات اورخالق آباد منگچر میں مسئلہ برقرارہے جبکہ دیگرعوامی نمائندوں نے اس حوالے سے چپ کاروزہ رکھے ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قلات وخالق آبادمنگچر میں گیس پریشرکی بحالی یقینی بنائی جائے بصورت دیگرسخت احتجاج پرمجبورہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.