بلوچستان پارٹی صوبہ کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی اور اجتماعی مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے، صوبائی وزیر نور محمد دمڑ
- Advertisement -
بلوچستان پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ بلوچستان پارٹی صوبہ کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی اور اجتماعی مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے حلقہ انتخاب کے نوجوان کو میرٹ روزگار کی فراہمی سمیت دیگر تمام اجتماعی مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کرونگا ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے سابق ضلعی سیکرٹری و حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے پارٹی کے نامزدامیدوار تھے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈگری کالج ہرنائی ہال میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے پارٹی ضلع ہرنائی کے صدر عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، حاجی محمد نوراسپانی ، ودیگر نے بھی خطاب کیا عبدالباقی ترین شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماءصوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا عبدالباقی ترین نے کہاکہ وہ پارٹی رہنماءصوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کی مخلصانہ قیادت سے متاثر ہوکر بی، اے ، پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے عبدالباقی ترین اور انکے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ عبدالباقی ترین اور انکے ساتھیوں کی شمولیت سے بی، اے ، پی ضلع ہرنائی میں مزید فعال اور منظم ہوگی اور آنے والے بلدیاتی انتخاب میں مثبت نتائج حاصل کرینگے حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ بی، اے، پی بلوچستان کے عوام کی امید کرن جماعت ہے جنہیں انتہائی مختصر عرصے میں صوبے میں بہت پزیرائی ملی ہے اور جنرل انتخاب میں عوام نے پارٹی کے نامزدامیدواروں پربھرپوراعتماد کرکے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی بلوچستان عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی سمیت دیگر تمام مسائل کی حل کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت بھرپور کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا حلقہ انتخاب صوبہ میں سب سے بڑا حلقہ انتخاب ہے جنکے مسائل بھی بہت زیادہ ہے تاہم ان تمام مسائل حل کرنے کےلئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام بہت جلد تبدیلی محصوص کرینگے اور حلقہ کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرونگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے عبدالباقی ترین اور انکے ساتھیوں کی پارٹی شمولیت پر مباکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے بعدایک سیاسی جماعت کو سب سے بڑا سیاسی دھچکا ہے اور بہت جلد دیگر جماعتوں کے اہم رہنماءبھی جلد بی، اے ، پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام سے کبھی قوم پرستی اور کبھی مذہب کے نام پر ووٹ لیکر عوام مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف عمل رہے اور عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیا اب عوام باشعور ہوچکے ہے اور وہ اچھے اور برے کو پہچان چکے ہے۔