نصیر آباد ، پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، بھاری مقدار میں بارود دی اور بارودی سرنگیں برآمد

0

- Advertisement -

نصیرآباد پولیس کی چھتر کے علاقے میں تخریب کاری کے منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں باروددی مواد بارودی سرنگیں برآمدکرکے ناکارہ بنادئے گئے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی چھترغلام حیدر پیچوہا کی نگرانی میں پولیس نفری نے خفیہ اطلاع پر چھتر کے نواحی علاقے باغ تڑ میں کامیاب کاروائی کرکے تخریب کاری کے لئے مین میں چھپائی گئی گولہ بارودکو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا برآمدہونے والے گولہ بارود میں دو انیٹی مائینز،دوآئی ڈی بم ،دوعددمارٹر گولے ،دوکلو بارودی مواد اور آٹھ کلو یوریا شامل ہیں ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے پولیس کی کامیاب کاروائی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ چھتر پولیس نے تخریب کاری کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے اہم اقدام کیا ہے جوکہ قابل تعریف عمل ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.