صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیاہے

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 7افراز جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے پیر کی صبح صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب لک بدوک کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور حب سے وندر جانے والی سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 4افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ جاںبحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق حب کے نواحی علاقے ساکران کے بچو گوٹھ سے بتایا جاتا ہے واقعے کے بعد حادثہ کے ذمہ دار کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں 18سالہ نوجوان شاہد ولد امیر حمزہ نے گلے میں پندہ ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردی جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیااس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر بجلی کاکام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے55سالہ شخص دیدار علی جاںبحق ہوگیاجس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا ۔دوسری جانب قلات کے علاقے ریج کے مقام پر تیزرفتار گاڑی الٹنے سے ڈائریکٹرایجوکیشن میر محمد زخمی ہوگیا وہ مستونگ سے خضدار جارہے تھے کہ گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی زخمی کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔نصیرآباد کے پولیس تھانہ میرحسن کی حدود گوٹھ غلام مصطفی میں 20سالہ نوجوان عبدالرشید نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے مبینہ خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر میرحسن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مرادجمالی کی سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مید کاروائی شروع کردی ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔مزیدکارروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.