علاقوں کے عوام انتہائی غریب ہیں

0

مستونگ

- Advertisement -

ایف سی 78 ونگ شیخ واصل کے زیراہتمام کلی زرین وال مستونگ میں ایک روزہ فری میڈیل کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔فری میڈیکل کیمپ میں ایف سی بلوچستان کے سینئرمیل و فی میل ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔اور انکو مفت ادویات ۔ راشن اور گرم کپڑے بھی فراہم کردی گئی۔
اس موقع پر کمانڈنٹ چلتن رائیفل کرنل عدنان دانش۔ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بلال طور نے فری میڈیکل کیمپ کادورہ کیا اور مریضوں سے حال احوال بھی۔اس موقع پرکمانڈنٹ چلتن رائیفل کرنل عدنان دانش نے فری میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے مختلف مکاتب فکرکولوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد مستونگ کے دوردراز کے دہیی علاقوں کے غریب عوام انکی علاقوں میں صحت کی صہولیات فراہم کرناہیں۔کیونکہ دور دراز کے علاقوں کے عوام انتہائی غریب ہیں اور وہ شہروں تک علاج کرنے کیلئے نہیں جاسکتے۔انھوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان اپنے سرحدوں کی حفاظت کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دوردراز کے علاقوں کے عوام کوصحت کی صہولیات کی فراہمی کیلئے بھی مزیداقدامات اٹھائیگی تاکہ عوام کودرپیش صحت کے حوالے سے مسائل حل ہوسکے۔انھوں نے کہاکہ مستونگ کے مختلف علاقوں میں ایسے مزید فری میڈیکل کیمپس لگائینگے۔اس موقع موقع پر قبائیلی عمائیدین نے ایف سی کی جانب سے منعقدفری میڈیکل کیمپ کو سرہاتے ہوئے کہاکہ دہیی علاقوں میں غربت اور بےروزگاری بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو صحت کے حوالے سے مشکلات کاسامناکرناپڑھ رہاہیں۔
مستونگ(رپورٹ فیض اللہ درانی)

Leave A Reply

Your email address will not be published.