خالق آباد منگچرمیں پینے کی پانی کے لیے مزید واٹرسپلائی اسکیم نصب کیے جائیں گے گلیوں کی پختگی کے کام بھی جلد مکمل کیے جائیں گے، میرخالدخان لانگو

0

- Advertisement -


بازار گردونواح کے عوام کے پینے کی پانی کے لیے مزید واٹرسپلائی اسکیم نصب کیے جائیں گے گلیوں کی پختگی کے کام بھی جلد مکمل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار میرخالدخان لانگو نے حاجی دلمراد لہڑی کے ظہرانے اور حاجی عبدالواحد رند کے عصرانے میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیرمین ڈسٹرکٹ چیرمین میرعبداللہ جان لانگو ، اے سی خالق آباد زاہد لانگو ، حاجی بہادرخان کلوئی رند ،ٹکری عبدالصمد جلالزئی رند ، میرجلیل لانگو ، میر نثاراحمد لانگو اور دیگر قبائلی وسیاسی عمائدین موجود تھے اس موقع مختلف وفود نے بجلی ودیگر مسائل پیش کیے میرخالد خان لانگو نے کہاکہ۔اس سے قبل بھی بازار کے عوام کو پینے کی پانی کی فراہمی کے لیے کئی واٹرسپلائی اسکیمات لگائے گئے ہیں اب مزید بورنگ لگانے کے لیے بھی آگے بات ہوگی جلد پانی کا مسئلہ حل کریں گے عوامی خدمت ہی ہمارا مشن اور مقصد ہے انہوں نے کہاکہ بازار میں سڑکوں کے ادھورے کام کو جلد مکمل کرنے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے میرضیا اللہ لانگو ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ عوام نے ہی انہیں اپنا نمائندہ چن کر اسمبلی بھیج دیے ہیں جلد ترقیاتی اقدامات پر کام شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.