دکی چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے  تین کان کن جانبحق 

0

- Advertisement -

دکی نامہ نگار.دکی چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے  تین کان کن جانبحق  جبکہ دو کان کن  بے ہوش ہوگئے  .ایس ایچ او چمالنگ  غلام علی کے مطابق دکی کے علاقہ چمالنگ میں کوئلے کی کان زیریلی گیس کے باعث 5کانکن کان کے اند پھنس گئے جوکہ مقامی کانکنوں نے 6گھنٹے کی جدوجہد کے بعد.کانکنوں کونکال دیا جسمیں 3کانکن   قطب الدین ولد سلطان سکنہ قلعہ سیف اللہ, عبدالرحمان ولد محمد خان اور اختر محمد ولد کرم جااں بحق ہوگیاجن کا تعلق ژوب سے ہے .جبکہ بے ہوش ہونے والوں میں نعمت اور جلالدین شامل ہیں .کانکنوں کی لاشیں کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی .جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقوں روانہ کردی گئی .جبکہ بے ہوش ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردی گئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.