بلوچستان میں خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر کی سر براہی میں 15 رکنی کمیٹی تشکیل
- Advertisement -
چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر کی سر براہی میں 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی مذکورہ کمیٹی بلوچستان میں خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ون وینڈو آپریشن کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ویلفیئر کی حکمت عملی طے کرے گی کمیٹی کے سیکرٹری یہ فرائض سیکرٹری سوشل ویلفیئر ادا کرینگے جبکہ ممبران میں سیکرٹری داخلہ اینڈ قبائلی امور، سیکرٹری صحت، سیکرٹری زکواة وعشر ، سیکرٹری ہیومن ڈویلپمنٹ ، ڈی جی نادرا، یو این او وویمن بلوچستان کی ہیڈ عشائیہ ودﺅد، ہیوم نیٹ پاکستان کی کوارڈینیٹر صائمہ جاوید، عورت فاﺅنڈیشن کے عبداللہ جان ، لیچنڈ سوسائٹی کے سینئر پروگرام کوارڈینیٹر رفعت قمر النساءایڈووکیٹ، نمائندہ ٹرانس جنڈر کومل آفریدی، نشاءبلوچ، طفیل الیاس شامل ہے مذکورہ کمیٹی بلوچستان میں خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ون وینڈو آپریشن کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ویلفیئر کی حکمت عملی طے کر ے گی۔