بلوچستان میں 29 ہزار آسامیاں خالی ہے تمام خالی اسامیوں کو پر کیا جائیگا،بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا ، صوبائی وزرائ
- Advertisement -

صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران، میر سلیم کھوسہ اور عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے بلوچستان میں 29 ہزار آسامیاں خالی ہے تمام خالی اسامیوں کو پر کیا جائیگا بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا تو لوگ پہاڑوں کا رخ نہیں کرینگے رواں سال کے اختتام سے قبل ہی جاری اسکیمات کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائیگا ہماری حکومت کے 3 مہینے پورے ہو چکے ہیں کارکردگی سے آگاہ کر رہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں کبھی بھی کابینہ کے اجلاس پر توجہ نہیں دی گئی کہ سی پیک میں گنجائش موجود ہے کہ بلوچستان کو مالی بحران سے نکالا جا سکے تفتان،چمن بارڈر اور گوادر پورٹ سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا صوبائی کابینہ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو تمام اضلاع کا ڈویلپمنٹ پلان بنانے کی منظوری دے دی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا صوبائی وزراءنے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے صوبائی کا بینہ کے اجلاس کو اتنی اہمیت دے کر 22 گھنٹے کے طویل دورانیہ تک جاری رکھا گیا کا بینہ کے اجلاس میں ہم نے مختلف اہم فیصلے کئے اور کئی پالیسیز کی منظوری بھی دیدی جو مختلف ادوار سے تعطل کا شکار رہے انہوں نے کہا ہے کہ کا بینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا چالیس اہم پالیسیز کی منظوری دی گئی اور کئی ایسے ادارے جو صوبے کے عوا م کے مستقبل کے لئے انتہائی ضرورت کے حامل تھے ان کے قیام کا بھی منظوری دیا گیا صوبے میں پاکستان بینک کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے صوبے کے ڈیڑھ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کا ریونیو بھی جرنیٹ ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے وسائل کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبے کے پانچ اضلاع میں ریونیو کمیشنریٹ کا بھی قیام عمل میں لایا جائیگا ریونیو کیمشنریٹ حب ، گوادر ، چمن ، تفتان اور کوئٹہ میں قائم ہونگے ماضی کے ادوار میں وزیراعلیٰ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کا جو قیام عمل میں لایا گیا تھا اس میں بھی مزید توسیع کر تے ہوئے ہم اس کو بلوچستان کے رورل ایریا میں لے جائینگے دو روزہ کابینہ اجلاس میں 40 کے قریب پالیسیاں بنائی گئی کابینہ اجلاس میں تمام منصوبوں کو بہت باریکی سے دیکھا کابینہ اجلاس میں بلوچستان بینک کے قیام کی منظوری دے دی گئی بلوچستان بینک میں 15 سو آسامیاں رکھی گئی ہے بلوچستان بینک کے قیام کے بعد بلوچستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب کا منافع ہوگا بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے رواں سال 7 ارب روپے جمع کئے سی پیک میں گنجائش موجود ہے کہ بلوچستان کو مولی بحران سے نکالا جا سکے تفتان،چمن بارڈر اور گوادر پورٹ سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا صوبائی کابینہ نے پلاننگ اینڈ ڈوپمنٹ کو تمام اضلاع کا ڈوپمننٹ پلان بنانے کی منظوری دے دی کابینہ نے بلیدی سے کسٹم تک کا علاقے میٹروپولیٹن کو دینے کی منظوری دے دی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ممبران کی تعداد 10 سے 12 کر دی گئی ہے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ممبران میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایشیا ڈوپمنٹ بینک سے 15 ارب روپے قرضہ لیا جائے گا 15 ارب روپے مولا,ژوب اور دیگر علاقوں میں ڈیم کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے کابینہ نے فاطمہ جناح چیست ہسپتال کو خود مختار کرنے کا فیصلہ کیا ہے کابینہ نے تربت بلیدہ شاہراہ کو ڈیڈھ سال میں مکمل کرنے کی منظوری دے دی محکمہ صحت میں 17 سے 18 گریڈ کے افسران کا تبادلہ وزیر صحت کو تفویض کر دیا گیا کابینہ نے مائینز ویلفیئر فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی گوادر میں پانی کے مسئلے کے حل کی منظوری کابینہ اجلاس میں دے دی گئی بلوچستان میں 29 ہزار آسامیاں خالی ہے تمام خالی اسامیوں کو پر کیا جائیگا بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا تو لوگ پہاڑوں کا رخ نہیں کرینگے رواں سال کے اختتام سے قبل ہی جاری اسکیمات کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائیگا کابینہ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا بلڈنگ کوڈ اتھارٹی کے بر عکس بننے والی بلڈنگز کے خلاف کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہت تیزی سے مسائل حل کر رہی ہے بلوچستان حکومت صحت تعلیم اور امن و امان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ضروری کو دیکھتے ہوئے 17 سے 18 گریڈ تک کے آفیسروں کا تبادلہ منسٹر کا ہوگا کابینہ اجلاس کے دوران محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانے کی منظوری دے دی بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں بلوچستان میں تمام خالی پوسٹوں کو فل کیا جائیگا حکومت بلوچستان نے1 سے 15 اور 16 سے 19 گریڈ تک تمام پوسٹوں کو فل فلفور فل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی 1 سے 15 گریڈ تک ہر ضلع میں شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی خالی اسامیوں پر سے پابندی ہٹا دی گئی انہوں نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ نہیں کٹ رہا این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ کاٹنے کے لئے تیار نہیں ہے وزیر اعظم عمران خان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والی رقم نہ کاٹنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو اور صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی ہمارے بھائی ہے کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کی قدوس بزنجو اور سرفراز ڈومکی ہم سے دور جا رہے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ چائنا قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی اس طرح کی حرکتوں سے پاک چائنا تعلقات خراب نہیں ہونگے۔