- Advertisement -
دکی میں تین مزید گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے ،تینوں اسکول پرائمری سطح کے ہیں.تینوں گھوسٹ اسکول اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کے مختلف گاﺅں کے اچانک دورے کے دوران انکشاف ہواہے ڈپٹی کمشنردکی عبدالناصر دوتانی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے کلی بلوچ مینگل آباد کے پرائمری اسکول کا دورہ کیا .دورے کے دوران معلوم ہوا کہ اس گاوں کی آبادی 5 ہزار ہے .جبکہ گاوں میں قائم واحد پرائمری اسکول عرصہ 6 سال سے بند ہے.اے سی دکی میران بلوچ کے مطابق دوسرے گھوسٹ اسکول کا انکشاف کلی نواب خان لہڑی میں ہوا ہے کلی نواب خان لہڑی کے دورے کے دوران معلوم ہوا کہ اس گاوں کی آبادی 3 ہزار ہے .جبکہ گاوں میں قائم واحد پرائمری اسکول عرصہ 7 سال سے بند ہے.جبکہ تیسرے گھوسٹ اسکول کا انکشاف کلی فتح خان رباط میں ہوا ہے .دورے کے دوران معلوم ہوا کہ اس گاوں میں 150 گھر آباد ہیں .سرکاری کاغذات میں اس گاوں میں تو اسکول تعمیر ہوا ہے مگر دورے کے دوران معلوم ہوا کہ کلی فتح خان رباط میں اسکول کا کوئی وجود ہی نہیں .اے سی میران بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں گھوسٹ پرائمری اسکولوں کی نشنادہی کے بعد میں نے ڈی سی دکی کو آگاہ کردیا ہے .اور اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی ای او ایجوکیشن کو تحریری طور پر پر آگاہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جائیگا .انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن جسے تمام محکموں کا ماں بھی کہا جاتا ہے .سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے .اکثر اسکولوں میں اساتذہ غیر حاضر جبکہ طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے.انہوں نے کہا کہ ان تینوں گاوں کی مجموعی آبادی تقریبا 10 ہزار ہے جن کے باشندے سرکاری اسکولوں اور تعلیم سے محروم ہیں۔