چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اوروزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے اہم ملاقات
- Advertisement -
چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اوروزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے اہم ملاقات کی بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعیداحمد ہاشمی ‘ اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے ملاقات میں اسپیکر کو استعفے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی اور چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے اسپیکر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گزشتہ روز چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے اہم ملاقات کی ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی اور اسپیکر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اسپیکر میر صادق سنجرانی نے کہا کہ جمہوریت میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں مگر ان اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ‘اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے چیئرمین سینٹ نے عبدالقدوس بزنجو کو استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ۔