بلوچستان سمےت ملک بھر مےں صحافےوںکے جبری برطرفی کا سلسلہ جاری ہے ، صحافےوں کو نان شبےنہ کا محتاج بنانے کی سازش ہے،جوائنٹ مےڈےا اےکشن کمےٹی بلوچستان
- Advertisement -
جوائنٹ مےڈےا اےکشن کمےٹی بلوچستان کے زےراہتمام کوئٹہ پرےس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کےاگےا مظاہر ےن نے ہاتھوں مےں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرہ درج اس موقع پر صحافےوں کی بڑی تعداد موجودتھی بلوچستان ےونےن آف جرنلسٹ کے صدر خلےل احمد،کوئٹہ پرےس کلب کے صدر رضارحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سمےت ملک بھر مےں صحافےوںکے جبری برطرفی کا سلسلہ جاری ہے صحافےوں کو نہ صرف اداروں سے نکالاجارہاہے بلکہ صحافےوں کے تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی جارہی ہے جو صحافےوں کو نان شبےنہ کا محتاج بنانے کی سازش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہےں کےا جائے گاڈمی حکومت کی جانب سے صحافےوں کی معاشی قتل اور بلوچستان سمےت ملک بھر کے اخبارات کے اشتہارات کی بندش اور بقاےا جات کی عدم ادائےگی سمجھ سے بالاترہے انہوں نے کہاکہ 18سے 30سال محنت کرنےوالے صحافےوں کو اداروں سے نکال کربے روزگار کےا جارہاہے جس سے تمام صحافیوں مےں بے چےنی اور ماےوسی لہردوڑگئی ہم اپنے ساتھےوں کو کسی صورت تنہا نہےں چھوڑےنگے انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر کی کوئٹہ مےں جبری برطرفی اور صحافےو ں کے حقوق کے لئے احتجاج ہورہاہے اگر اس کا مقابلہ نہےں کےا گےا تو صحافےوں کو مستقبل مےں مزےد سخت حالات کا سامنا کرنا ہوگا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کےاکہ تمام بقاےاجات فوری طور اداکےا جائے تاکہ برطرف صحافی بحال ہوسکےں اور صحافی کومشکلات اور بے روزگارسے نجات مل سکےںآخرمےں مظاہرےن نے اپنے مطالبات کے حق مےں شدےد نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طورپر منتشرہوگئے ۔