نوشکی میں زائرین کے بس کو حادثہ 3 افراد زخمی ہو گئے

0

- Advertisement -

نوشکی میں زائرین کے بس کو حادثہ تین افراد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق آرسی ڈی شاہراہ پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کے گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے جس میں بچے اور خواتین شامل ہے نوشکی زخمیوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد سول ہسپتال نوشکی منتقل کرکے طبی امداد دیدی گئی زخمیوں میں خواتین کے نام جن کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتا ہے سلطانہ بی بی‘ سید بی بی اور بی بی حوا ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نوشکی ڈی ایچ او نوشکی اور ایم ایس سول ہسپتال سمیت پولیس اور لیویز آفیسران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.