خاران سے منتخب ہونیوالے سابقہ نمائندے عوام کے حقوق پر سودا بازی کی ہے، ثناءبلوچ

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءورکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا ہے کہ خاران سے منتخب ہونیوالے سابقہ نمائندے عوام کے حقوق پر سودا بازی کی ہے خاران کے مفادات کا سودا کیا آج جب اس پر ساٹھ کروڑ سے زیادہ خرد بر د اور ٹھیکوں میں گھپلے کا کیس تیار ہو گیا ہے تو اس نے اپنے گناہوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر سیاست شروع کردی – نوشکی ، چاغی ، واشک اور خاران والے ہزاروں سالوں سے غنی اور خوشی میں ساتھ رہے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں تقسیم نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اصل تکلیف کیم اینڈ گروپ کو اس کہی ہورہا ہے کہ3 سال قبل پل، ریزیڈینشل کالج، واٹر سپلائی کے پیسے ہضم کرنے کے بعد اب میں نے انھیں مجبور کردیا ہے کہ وہ دن رات ایک کرکے کام کو مکمل کریں وگرنہ جیل جانے کیلئے تیار ہو جائیں بی این پی پورے بلوچستان کی سیاسی جماعت ہے ہم نے چاغی اور نوشکی و واشک سمیت پورے ڈویژن کیلے تعمیر و ترقی کا وسیع منصوبہ و پالیسی بنایا ہے اور اس تعمیر و ترقی کی سوچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے اس ایشو کو سامنے لایا گیا نوشکی کے عوام باشعور ہیں انہیں معلوم ہے کہ 2018 میں خاران کو ہیڈ کوارٹر کا نوٹیفکیشن ہو گیا ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں 500 ایکڑ زمیں بھی الاٹ ہو چکاہے ثنااللہ بلوچ نے خاران کے غیور عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا موقف بیان کرتے وقت شاہستگی، اخلاق اور علاقائی روایات کو مدنظر ضرور رکھیں –

Leave A Reply

Your email address will not be published.