چائینز قونصل خانے پر حملہ اور اورکزئی ایجنسی میں بم دھما کے کی مذمت کرتے ہیں ،صوبائی وزیر ڈاخلہ میر سلیم کھوسہ
- Advertisement -
صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کراچی میں چائینز قونصل خانے پر حملہ اور اورکزئی ایجنسی میں بم دھما کے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہمارے فورسز نے تمام تر حالات کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور چائینز سفارتخانے کے عملے کو بچایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ سیکورٹی فوسز نے چائینز قونصل خانہ پر حملے کو ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کے فورسز دشمن کے کسی بھی حملے کو ناکام بنا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے حملے کو بروقت ناکام بنا کر اس پر ہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی نہیں چا ہتے وہ کسی نہ کسی طریقے سے دہشت گردی کر کے ملک کی ترقی کی راہ کو روکنا چا ہتے ہیں مگر ہم بحیثیت ایک قوم دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انہوں نے اورکزئی ایجنسی میں ہونیوالے بم دھماکے کی بھی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن بے گناہ اور نہتے انسانوں کے قتل عام کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چا ہتے ہیں اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور ہمیشہ امن کا درس دیا ہے مگر بد قسمتی سے دہشت گردوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنام کرنے کی جوکوشش کر رہے ہیں ہم ان سازشوں کونا کام بنائینگے انہوں نے کہا ہے کہ اب ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی راہ پر گامزن ہوگئی انہوںنے کہا ہے کہ دہشت گرد مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائیگا۔