بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وقائمہ کمیٹی شماریات کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے گوادر کی خاطر گیس ایران سے لی جا سکتی ہے ایران سے بجلی لی جارہی ہے مگر گیس نہیں لی جاتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے شماریات کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وافر مقدار ہونے کے باوجود گیس کیوں نہیں پہنچائی جا رہی بلوچستان میں ایندھن کے استعمال کیلئے درختوں کی کٹائی کی جاتی ہے آئل کی مقامی پیداوار پاکستان کی ضرورت کا کتنا فیصد ہیںحکام شماریات ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان میں 2017۔2018 میں 16 ہزار 344 بیرل آئل کی پیداوار ہوئی بلوچستان سے 3 آئل فیلڈ لائن کا ڈیٹا شماریات کے پاس جمع ہوتا ہے2018۔2017 میں 22 ہزار میٹرک ٹن آئل امپورٹ ہوا17 فیصد آئل کی ضرورت مقامی پیداوار سے پوری کی جا رہی ہے قائمہ کمیٹی برائے شماریات نے پاکستان کی آئل درآمدگی کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.