- Advertisement -
گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرے قائم نہیں رہ سکتا کیو نکہ عدل وانصاف ہی معاشرے کے قیام اور استحکام کے بنیاد ی اجزاءترکیبی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں اور وکلا ءبرادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ غریب اور زیر دست کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز یو نیو رسٹی لاءکالج کوئٹہ کے بار ھو یں کا نو وکیشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینئر وکلاء، ماہر ین تعلیم ،والدین سمیت لاءکالج کے طلباءاور طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجو دتھی ۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ وکلاءکا تعلق ہمار ے معاشرے کے ایک حساس اور پڑ ھے لکھے طبقے سے ہے ۔08اگست 2016ءکے شہدا ءوکلاءکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یونیورسٹی لاءکالج کے سابق پر نسپلز شہید بیر سٹر عدنان خان کاسی اور بیر سٹر شہید امان اللہ خان اچکزئی اور دیگر وکلاءکی شہادت سے ایک بڑاخلا پیدا ہوگیااور اس میں کوئی شک نہیں کہ 08اگست کے سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار اور رنجیدہ کردیا یقیناً وہ ایک مشکل وقت تھا اس حوالے سے پوری قوم با لخصوص جج صاحبان اور وکلا ءبرداری نے بلند عزم اور حوصلہ سے اس کا سامنا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کامیاب کا نووکیشن کے انعقاد سے ہمارے حوصلے بڑ ھ گئے اور یہاں پر موجود طلبا ءاور طالبات کی آنکھو ں میں چمک دیکھ کر اطمینان ہواہے جو ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔گورنر نے کہا کہ کا نووکیشن نہ صرف طلبہ کیلئے پر مسرت موقع ہے بلکہ اساتذہ اور والدین کی شعوری کا وشوں کا اعتراف بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاءکالج کوئٹہ سے میرا تعلق بہت پرانا ہے ۔آج کے اس کامیاب کا نو وکیشن میں ابھر تے ہوئے وکلاءکو دیکھ میری خوشی میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد عملی زندگی میں بھی نمایاں کارکر دگی کامظاہرہ کریںگے اور غریب ونا دار لوگوں کو فوری او ر ستے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرینگے ۔یو نیورسٹی آف لاءکالج کے بارھو یں کا نو وکیشن سے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کیا اور شہدا وکلاءکو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پرنسپل یونیورسٹی لاءکالج گل محمد کاکڑ نے اکیڈ مک رپورٹ پیش کی قبل ازیں گورنر بلوچستان نے یو نیورسٹی لاءکالج کے نئے فارغ التحصیل گر یجو ٹس میں گولڈ میڈل اور اسنا د تقسیم کئے ۔