بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نئے بورڈز کے قیام خصوصاً مکران بورڈ کے قیام

0

- Advertisement -

کوئٹہ 10فروری :۔صوبائی وزیر سیکنڈری، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نئے بورڈز کے قیام خصوصاً مکران بورڈ کے قیام میں حائل رکاوٹیں دور اور اس سلسلے میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر فوری رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا۔ چئرمین بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ نے انہیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ شوکت سرپرہ، کنٹرولر امتحانات عبدالنبی ساسولی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شمس اللہ، سسٹم اینلسٹ محمد خالد بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بلوچستان بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ادارے کے حوالے سے قائم منفی تاثر کے خاتمے کیلیے ضروری ہے کہ ادارہ اپنی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنائے۔ امتحانات میں مخصوص گروہوں کی تعیناتیوں کے حوالے سے تاثر کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ امتحانات میں شفافیت کے نظام کو موثر بنانے کے لیے بار کوڈ متعارف کرائے جائیں۔ نقل اور دوسرے غیر قانونی ذرائع کے استعمال کرنے والوں اور اس میں بورڈ یا محکمے کی جانب سے ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ امیدواروں کی شکایت کے فوری ازالے کے لیے شکایت سیل کو مزید موثر انداز میں چلایا جائے امیدوار اورمنتظمین کے لیے رکھی گئی سزا اور جزا کے طریقہ کار میں خامیوں کو دور کرتے ہوئے انہیں زیادہ مربوط انداز میں چلایا جائے۔ صوبائی وزیر نے گزشتہ امتحانات میں کی گئی کاروائی کی رپورٹ مانگ لی۔ ان کے خلاف کاروائی اور اقدامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ امتحانات میں نقل غیر قانونی زرائع کے استعمال سمیت موبائل فون کی سختی سے ممانعت پر عملدرآمد کیا جائے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے سخت مانیٹرنگ اپنائی جائے۔ امتحانی مراکز کے حدود میں دفعہ 144 کے نفاذ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کےخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں سیکریسی کے نظام کو سخت کیا جائے تاکہ حق داروں کو ان کے حقوق مل سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.